قربانی کا جانور کن باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خریدنا چاہئیے - Mandi Corner
For a better experience please change your browser to CHROME, FIREFOX, OPERA or Internet Explorer.

قربانی کا جانور کن باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خریدنا چاہئیے؟ اور خریدنے کے بعد قربانی کے جانور کو کیا کھلانا چاہیے کہ وہ بیمار نہ ہو؟

ایک بات ذہن میں رکھیں دو دانت بچھڑے کی قربانی ہوتی ہے لیکن بچھڑے کا مکمل جوبن پورے دانتوں میں آتا ہے یہ جتنے بھی ہیوی ویٹ بچھڑے آپ تصاویر میں دیکھتے ہو دانتوں میں پورے ہوتے ہیں ۔ اس لیئے آپ اگر بچھڑے پال رہے ہیں اور یہ سمجھیں کہ دو دانت کی عمر میں ایسی تیاری ہوجائے تو ایسا بلکل نہیں ہے ۔ بچھڑے کا وزن بڑھنا بچھڑے کی عمر اور نسل کہ لحاظ سے ہوتا ہے ۔ پاکستان میں پائے جانے والی دیسی اقسام ساہیوال چولستانی تھری اور ریڈ سندھی بہت خوبصورت اور اپنی مثال آپ ہیں ۔ ناف جھالر کوہان تیاری کہ بعد الگ ہی نظارہ دیتی ہے ۔

آیئے اب آتے ہیں خوراک کی طرف جانور کہ لیئے اپنا ونڈہ خود تیار کریں معیاری اور صاف ستھرے اجزا اپنے ہاتھوں سے مکس کرکے اپنے قیمتی جانور کو کھلانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔
اجزا برائے ونڈہ 100 کلو
سویابین میل 10 کلو
کینولا میل 10 کلو
کھل سرسوں پسی ہوئی 10 کلو
مکئی کاباریک دلیئہ 10 کلو
کالے چنے کا چھلکا 10 کلو
کالے چنے کا کراہ آٹی 10 کلو
چوکر 40 کلو
منرل مکسچر اے ڈی ای 1 کلو
نمک 1 کلو قیمت
ٹوٹل وزن 102 کلو بمع منرل مکسچر نمک ان تمام اجزاء کو مکس کرکے 50 کلو کہ دو تھیلے بنا کر رکھ لیں ۔ بہترین معیاری اعلی’ کوالٹی ونڈہ پروٹین فایبر اور اینرجی سے بھرپور جوکہ آپ کہ جانور کہ وزن میں اضافہ کرے گا یقینی ۔
ایک بڑے بچھڑے کہ لیئے یومیہ 8 کلو خشک راشن کافی ہے سبز چارے کہ علاوہ وہ شامل نہیں خشک راشن میں ۔ طریقہ کار ایک کلو صاف ستھری خشک روٹی بھگو کر رکھی ہوئی اور 3 کلو بنایا ہوا ونڈہ اور 10 کلو سبز چارہ 2 کلو توڑی مکس کرکے اچھی طرح جانور کو کھلائیں ایک ٹائم اسی طرح دوسرے ٹائم بھی ۔ یعنی 7 کلو ونڈہ اپنا بنایا ہوا 2 کلو خشک روٹی 4 کلو توڑی اور 20 کلو سبز چارہ یومیہ یعنی ٹوٹل وزن توڑی +گھاس + ونڈہ = 33 کلو بنا ایک دن کا ایک جوان بچھڑے کا راشن ۔
قربانی سے تین ماہ پہلے ایک کلو ابلے ہوئے آلو چھلکا اتار کر اس میں ایک پاو گھی گرم کیا ہوا اور آدھا کلو گندم کا آٹا ملا کر سخت پیڑی گھوند لیں اور ہر روز دوپہر بچھڑے کو کھلائیں ۔ اس سے آپ کا بچھڑہ تیزی سے وزن میں اضافہ کرے گا اور جلد میں قدرتی چمک آئے گی ۔
ہر ہفتہ ہری چٹنی معمول میں شامل کرنی ہے جس سے ہاضمہ بہتر رہے گا اور کھائے گا دبا کر ۔ پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ہے دن میں تین بار ۔ آلوی جیسٹ پاوڈر ایک نال پانی میں ملا کر پلانے سے بھی جانور کا نظام انہظام بہتر ہوتا ہے اور وہ دبا کر کھاتا ہے
انجکشن آیئوومیک لگانا ہے ہر تین ماہ بعد تاکہ بچھڑہ جوو چیچڑوں اور جلدی امراض سے محفوض رہے ۔ ۔ ان سب باتوں پر عمل کر کے آپ بہت ہی زبردست بچھڑہ تیار کر سکتے ہیں ۔

منڈی کارنر

منڈی کارنر کا اپنے کسی کالم نگار یا کوئ اور دی گئ معلومات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے، مزید یہ کہ ہماری ویب سائٹ پر موجود کسی کالم نگار کی تحریر، مواد یا خدمات پر اعتبار کی نمائندگی یا ضمانت نہیں دیتا ۔

Comments (7)


  1. Asad Ullah Soomro Al Azhari

    Ma sha Allah very nice

  2. Impressive

  3. Found it informative

  4. Very Nice and informative Knowledge

  5. Very informative

leave your comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Search

Recent Comments

Top